باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، شہریوں کی نقل مکانی جاری، متاثرین کیلئے کیمپ قائم


باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، شہریوں کی نقل مکانی جاری، متاثرین کیلئے کیمپ قائم

85 سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 6 ہزار607 افراد مقیم ہیں اور متاثرہ خاندانوں کی مجموعی تعداد 991 ہے: کمشنر مالاکنڈ ڈویژن— فوٹو: اسکرین گریب

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دہشتگردوں کےخلاف کاررواِئیوں کے نتیجے میں مختلف علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ 

ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کیلئے مختلف سرکاری اسکولوں میں رہائش کی خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ ڈمہ ڈولہ، انعام خورو چینہ گئی اور چوہترہ سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کے کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کو بسوں کے ذریعے سرکاری وپرائیویٹ اسکولوں اور باجوڑ اسپورٹس کمپلکس میں پہنچانے کے انتظامات کیے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ سعید اللہ جان نے کہا ہے کہ اب تک 20 ہزارسے زائد خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں جس میں زیادہ تر لوگ اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں مقیم ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ اب تک85 سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں اور اسپورٹس کمپلکس میں 1325 خاندانوں کیلئے کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں ان کو کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب باجوڑ میں عارضی طور پر بےگھر ہونے والے خاندانوں کےاعداد و شمار بھی جاری کردیے گئے۔

کمشنرمالاکنڈ ڈویژن کے مطابق 85 سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 6 ہزار607 افراد مقیم ہیں اور متاثرہ خاندانوں کی مجموعی تعداد 991 ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں میں1497مرد، 1552 خواتین اور 3558 بچے شامل ہیں، اسپورٹس اسٹیڈیم کیمپ میں 334 متاثرہ خاندان کے 2497 افراد موجود ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *