باجوڑ سالارزئی قوم کا فیصلہ


مسلح گروہوں کی سہولتکاری پر گھرگراکرعلاقہ بدرکیا جائیگا، جرمانہ بھی ہوگا: باجوڑ سالارزئی قوم کا فیصلہ

رات کے وقت سلارزئی میں بلا ضرورت نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، حکومتی ادارے سلارزئی میں دن میں کارروائی کریں گے: سالارزئی کا گرینڈ جرگے کا فیصلہ— فوٹو: رپورٹر

باجوڑ میں اقوام سالار زئی نے امن و امان سے متعلق گرینڈ جرگے میں فیصلہ کیا ہے کہ  کسی نے مسلح گروہوں کی سہولت کاری کی تو اُس کا گھر گرا کر علاقہ بدر کیا جائے گا اور 50 لاکھ روپے جرمانہ اور خاندان قوم دشمن کہلائے گا۔

باجوڑ میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی انور زیب خان کے رہائش گاہ پر اقوام سالارزئی کا امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ ہوا جس میں قومی اور سیاسی مشران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جرگے کے اعلامیے کے مطابق باجوڑ سالارزئی میں کسی نے بھی مسلح گروہوں کی سہولت کاری کی تو اُس کا گھر مسمار کیا جائے گا، علاقہ بدر کیا جائے گا اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، اُس کا خاندان پورے قوم کا دشمن ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رات کے وقت پورے سلارزئی میں بلا ضرورت نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، اگر حکومت یا کوئی حکومتی ادارے سلارزئی میں کوئی کارروائی کرنا چاہتے ہو تو دن کے وقت کرے گا، رات کو کسی کو بھی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق اگر سلارزئی کے کسی بھی علاقے میں کوئی مسئلہ پیش آیا تو پورا سالارزئی قوم وہاں جاکر اُس کا مقابلہ کرے گے، سلارزئی کے تمام علاقوں میں پہرے دار مقرر کیے جائیں گے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *