قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کی ہدایت پر اسٹار بیٹر بابر اعظم نے کچھ دیر کرکٹ سے آرام کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم کو قومی ٹیم مینجمنٹ نے آرام کا مشورہ دیاہے جس کی وجہ سے بابراعظم جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ نہیں کھیلیں گے۔
ٹیم مینجمنٹ سے بابراعظم کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلنے کی ہدایت نہیں ملی۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور وائٹس کو بابرکی جانب سے عدم دستیابی کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے انفرادی طور پر کوچز کے ساتھ نیٹس میں کام شروع کر دیا ہے، بابر اعظم نے پی ایس ایل کو ہدف رکھتے ہوئے ٹریننگ کا آغاز کیا ہے۔
بابر اعظم نے پرانی بیٹنگ ٹیکنک کو بحال کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ بابراعظم پی ایس ایل میں پشاور زلمی کےلیے اوپننگ کریں گے۔


























Leave a Reply