Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 7:16 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اے این پی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس، ن لیگ اور پی پی کا مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار

حالیہ پوسٹس

  • آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک، 226 چیک پوسٹس تباہ
  • ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض کی تیزی سے پھیلاؤ کی اہم وجہ دریافت
  • وہ عجیب عادت جو آپ کی ذہانت کی نشانی ہوتی ہے
  • بنگلادیش سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ
  • بھارتی ٹیم کا انوکھا فیصلہ، چاند گرہن کے سبب پریکٹس منسوخ کردی
تازہ ترین

اے این پی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس، ن لیگ اور پی پی کا مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار

DAILY MITHAN Aug 18, 2025 0


اے این پی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس، ن لیگ اور پی پی کا مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار

فوٹو: ایکس

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے  زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا مشترکہ اعلامیہ  جاری کردیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور  پی پی کے نیئر بخاری نے اے پی سی اعلامیے پر دستخط نہیں کیے۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے نہیں آپ کے مطالبات اور آپ کا مؤقف ہے۔

جب اعلامیہ پڑھا جا رہا تھا تو تینوں رہنما اجلاس سے اٹھ کر چلےگئے۔

آل پارٹیزکانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور بدامنی کی ہرشکل کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ ان مسائل کو ناقص حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ  قرار دیتے ہیں۔ ان مسائل کے خاتمےکے لیے جامع اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جاتا ہے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جاری تمام آپریشن فوری بندکیے جائیں۔

اےپی سی نے مطالبہ کیا ہےکہ انسانی ومالی نقصانات کی غیرجانبدارانہ  تحقیقات کے لیے عدلیہ کی نگرانی میں ٹروتھ کمیشن بنایا جائے۔ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈز  اور غیرقانونی مسلح جتھوں کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو  یقینی بنایا جائے۔ 18ویں آئینی ترمیم پر اس کی اصل روح کے مطابق مکمل عمل کیا جائے۔ این ایف سی ایوارڈ پر آئین کے مطابق مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ معدنیات اور وسائل کے حوالے سے 18 ویں ترمیم کے مطابق صوبوں کے حقوق کو تسلیم کیا جائے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹس اور انتقالات کو منسوخ کیا جائے۔ قبائلی عوام کے تاریخی اراضی حقوق کو تسلیم کیا جائے۔

اےپی سی نے بلوچستان میں لیویزفورس کو پولیس میں ضم کرنے کی تجویزکی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ لیویز فورس کو  جدید خطوط پر استوارکیا جائے۔ ضم اضلاع میں تمام اختیارات سول انتظامیہ کے حوالے کیے جائیں۔ ایکشن ان ایڈ آف سول پاور جیسے قوانین کو فوری طور  پر ختم کیا جائے۔ تمام لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کرکے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ تمام سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے  اور  سیاسی سرگرمیوں کے لیے آزادانہ  ماحول فراہم کیا جائے۔

اے پی سی نے مطالبہ کیا ہےکہ سردار  اختر جان مینگل پر عائد سفری پابندیوں کو فوری ختم کیا جائے۔تھری ایم پی او، فورتھ شیڈول اور اس نوعیت کے دیگر غیر منصفانہ  قوانین کو فوری منسوخ کیا جائے۔ آزاد میڈیا اور صحافت پرپابندیوں کو ختم کیا جائے اور پیکا ایکٹ  جیسے قوانین کو مستردکیا جائے۔

اے پی سی نے  مولانا خان زیب، مفتی منیر شاکر اور دیگر شہدا کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہےکہ  مولانا خان زیب کی شہادت کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

اے پی سی نے مطالبہ کیا ہےکہ پاکستان کو غیرملکی جنگوں میں ملوث کرنے سےگریزکیا جائے۔ استعماری طاقتوں کے تنازعات میں غیرجانبداری اختیار کی جائے۔ پاکستان کے تاریخی تجارتی راستوں کو دوبارہ کھولا جائے۔ سرحدی تجارت کو صوبوں کے دائرہ اختیار میں لایا جائے۔فوجی آپریشنز  اور دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کی فوری بحالی کی جائے۔ آئی ڈی پیز کی واپسی اور ان کے لیے معاوضہ، روزگار  اور کاروباری مواقع فراہم کیے جائیں۔ خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دے کر فوری امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے۔ وفاق اورپنجاب حکومت کے زیرتحویل  ریسکیو 1122 کی گاڑیاں خیبرپختونخوا حکومت کے حوالےکی جائیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک، 226 چیک پوسٹس تباہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض کی تیزی سے پھیلاؤ کی اہم وجہ دریافت
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
وہ عجیب عادت جو آپ کی ذہانت کی نشانی ہوتی ہے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی ٹیم کا انوکھا فیصلہ، چاند گرہن کے سبب پریکٹس منسوخ کردی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
مارچ میں درجہ حرارت بڑھنے سے غیر معمولی گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سعودیہ کا ہنگامی ضرورت کے پیش نظر پاکستان سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیلی وزیردفاع
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اماراتی صدر و ولی عہد دبئی مال پہنچ گئے، عوام دیکھ کر حیران رہ گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
یہ انوکھے کھلونے آپ کے بہترین اے آئی ساتھی ثابت ہوں گے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
دہشت کی علامت سمجھے جانیوالے مزید 3 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں: سعودی عرب
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
امریکا نے پاکستان میں اپنےغیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلالیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
فرانسیسی صدر کی رافیل طیاروں سے متعلق وائرل ویڈیو جعلی ہے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ساس سے کھانا پکانے پر جھگڑا ، سوفٹ ویئر انجینئر بہو نے خودکشی کرلی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوبنے لگا، عملے کو بچانے کی کوششیں جاری
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں سڑکوں کی بندش، شہری کونسے راستے استعمال کرسکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اے آئی براؤزرز سے مقابلے کیلئے گوگل کروم میں اہم تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر حملے سے عین قبل مودی کے دورہ اسرائیل پر سنگین سوالات اٹھ گئے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سابق بھارتی کپتان دھونی پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد
DAILY MITHAN Mar 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026