اے این پی نے 28 ویں ترمیم کیلئے تجاویز ارسال کردیں


صوبےکا نام خیبرپختونخوا سے بدل کر ’پختونخوا‘ کیاجائے: اے این پی نے 28 ویں ترمیم کیلئے تجاویز ارسال کردیں

تمباکو کاشتکاروں پرتمام ٹیکس ختم کیےجائیں اور کچے تمباکو کا ٹیکس مکمل طور پرصوبوں کو دیاجائے: اے این پی کی تجویز— فوٹو:فائل

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے 28 ویں آئینی ترمیم کیلئے تجاویز وفاقی حکومت کو ارسال کردیں۔

اے این پی نے تجاویز دیں کہ آبی بجلی پیدا کرنے والے صوبوں پر وفاقی ٹیکس ختم کیاجائے اور ان صوبوں میں گھریلوصارفین کیلئے 10روپےفی یونٹ تک ریٹ مقررکیاجائے۔

اے این پی نے تجویز دی کہ تمباکو کاشتکاروں پرتمام ٹیکس ختم کیےجائیں اور کچے تمباکو کا ٹیکس مکمل طور پرصوبوں کو دیاجائے۔

اے این پی کا کہنا تھاکہ مستقل اور آئینی بلدیاتی حکومتوں کا قیام کیا جائے، بلدیاتی انتخابات ہر 4 سال بعدکرانے اور انتظامیہ کوبلدیاتی نظام میں مداخلت سے روکا جائے۔

اے این پی نے تجویز دی کہ صوبےکا نام خیبرپختونخوا سے بدل کر ’پختونخوا‘ کیاجائے اور  آئینی دستاویزات میں “پختونخوا” نام استعمال کیا جائے، تجاویز کا مقصد وفاقیت اور معاشی انصاف کو مضبوط بنانا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *