
اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں میانمار نے پاکستان کو ایک صفر سے ہرا دیا۔
پاکستان اور میانمار کے درمیان رنگون کے تھوونا فٹبال اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ برق رفتاری سے شروع ہوا۔
دونوں جانب سے اچھی مووز بنیں۔ 41ویں منٹ میں اسکوائر کے باہر پاکستانی کھلاڑی کے فاول کی صورت میں ہوم ٹیم کو گول کا ایک نادر موقع ملا جس پر تھن پینگ نے گول بنا کر میانمار کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔
اس کے بعد کھیل میں تیزی آئی لیکن کوئی ٹیم مزید گول نہ کر سکی اور میانمار نے میچ صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا۔
یہ 1974 کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا فٹبال میچ تھا۔
واضح رہے کہ اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کے گروپ ای میں پاکستان ، میانمار کے ساتھ شام اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے پہلے میچ میں میانمار نے افغانستان کو شکست دی تھی جب کہ پاکستان کو شام کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Leave a Reply