
مظفرآباد: آزاد کشمیر میں 11 سے 18 اگست تک مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) آزاد کشمیر کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں بارشوں سے 19 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے اور 16 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ایس ڈی ایم اے حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 8 مرد، 6 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں جب کہ زخمی ہونے والوں میں 10 مرد، 3 خواتین، 3 بچے شامل ہیں۔
ایس ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے 404 مکانات کو نقصان ہوا اور 87 مکان مکمل برباد ہوئے،27 دکانیں، 13 پن چکیاں، 20 پل اور 24 کلومیٹر سڑکیں تباہ جب کہ 26 اسمال ہائیڈرو پاور اسٹیشنز فلیش فلڈز کی نذر ہوئے۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق واٹرسپلائی کے 59 منصوبے اور آبپاشی کی 40 نہریں بھی بارشوں سے متاثر ہوئے جب کہ 12 گاڑیاں بھی فلیش فلڈز اور لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہوگئیں۔
Leave a Reply