
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر نے کہا ہے کہمتوسط طبقے کو ایک کروڑ تک کی جائیداد خریداری سے پہلے پیسے ڈکلیئر کرنا ہوں گے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بلال اظہر نے بتایاکہ آئندہ مالی سال سے نان فائلرزجائیداد کی خریداری نہیں کرسکیں گے۔
انہوں نے کہاکہ متوسط طبقے کو ایک کروڑ روپے تک کی جائیداد خریداری کی اجازت ہوگی لیکن اس جائیداد کی خریداری سے پہلے بھی ایک کروڑ روپے کو ڈکلیئر کرنا ہوگا اور خریدارکو ایف بی آرکے پورٹل پر اپنی تازہ ڈکلیئریشن کرنا ہوگی۔
وزیرمملکت خزانہ کا کہنا تھاکہ ایک کروڑ 30 لاکھ روپے تک کی جائیداد خریداری کیلئے ایک کروڑ روپے کے اثاثے دکھانے ہوں گے، اس سے رجسٹرارکو معلوم ہوجائے کہ خریدارکے پاس جائزمطلوبہ رقم ہے۔
اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت حد کو بڑھا سکے گی اور کم بھی کرسکے گی۔
Leave a Reply