راجن پور میں آپریشن کے دوران رحیم یار خان کے دو بڑے ڈاکو تنویر انڈھڑ اور ظفری جھبیل نے بھی پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا۔
تنویر انڈھڑ پر ایک کروڑ روپے جبکہ ظفری جھبیل پر 50 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔
ڈی پی او رحیم یار خان عرفان سموں نے تھانہ نواز آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کچے میں اب کوئی بھی منظم گینگ موجود نہیں رہا۔
رحیم یار خان میں سرنڈر کرنے والوں کی مجموعی تعداد 229 ہوگئی۔آپریشن میں ابتک 69 ڈاکو ہلاک ہوئے جبکہ 97 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس اور کچے کے ڈاکوؤں جنگ میں 52 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔


























Leave a Reply