ایک صوبےکو تمام وسائل دیے جارہے ہیں اور دوسرے صوبےکوکچھ نہیں مل رہا: سہیل آفریدی


ایک صوبےکو تمام  وسائل دیے جارہے ہیں اور دوسرے صوبےکوکچھ نہیں مل رہا: سہیل آفریدی

فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی  کا کہنا ہےکہ  ایک  صوبےکو  تمام   وسائل  دیے جا رہے ہیں  اور  دوسرے صوبےکو کچھ نہیں مل  رہا۔

اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب  میں  سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ 4758  ارب روپے وفاق پر واجب الادا ہیں، ایک وزیراعلیٰ کو  پیسے فراہم کیے جاتے ہیں اور  مجھے اڈیالہ کے باہر  ایک پولیس  اہلکار  روک  دیتا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ملک مقروض ہو رہا ہے اور 36 ہزار ارب روپےکا قرضہ دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سوال بھی کریں گے اور  اپنے حق کے لیےکھڑے بھی ہوں گے، آزاد عدلیہ و میڈیا کی بحالی کے لیے ہم اپوزیشن الائنس کے ساتھ کھڑے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *