ایلون مسک کے زیرملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) میں صارفین کو کمانے کے نئے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے کریٹیر سبسکرپشنز کے حوالے سے چند نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ان میں سے ایک exclusive تھریڈز ہے جو کہ بنیادی طور پر ایک سبسکرپشن پے وال ہے، اس سے ہٹ کر ایک نیا ڈیش بورڈ اور شیئر ابیل سبسکرپشن کارڈز سمیت دیگر فیچرز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
کمپنی کا ماننا ہے کہ ان فیچرز سے کریٹیرز زیادہ افراد کی توجہ حاصل کرسکیں گے جبکہ انہیں اضافی آمدنی بھی مل سکے گی۔
ایکس کی جانب سے حال ہی میں پیڈ پارٹنر شپ لیبل نامی فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس کا اطلاق ان پوسٹ پر ہوتا ہے جن میں موجود مواد اسپانسر ہوتا ہے۔
نئے فیچرز میں سب سے اہم exclusive تھریڈز ہے جس سے صارفین براہ راست ایکس میں اپنی پوسٹس سے آمدنی حاصل کرسکیں گے۔
یہ بنیادی طور پر ٹیزر پوسٹس ہوں گی جس سے لوگوں میں سبسکرپشن کی حوصلہ افزائی ہوگی اور یہ مواد صرف سبسکرائبرز کو ہی دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ ایکس میں کریٹیر ریونیو شیئرنگ پروگرام 2023 میں عالمی سطح پر متعارف کرایا گیا تھا جس سے صارفین اپنی مقبول پوسٹس سے آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔


























Leave a Reply