ایپل کی جانب سے فروری 2026 میں رواں سال کا سستا ترین آئی فون 17 ای متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
اب اس کی قیمت بھی سامنے آگئی ہے۔
بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے نیا آئی فون 17 ای 19 فروری کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
یہ نیا فون گزشتہ سال کے آئی فون 16 ای کی جگہ لے گا۔
مگر زیادہ اچھی خبر یہ ہے کہ اس کی قیمت 599 ڈالرز ہوگی۔
گزشتہ سال آئی فون 16 ای کو ایپل نے اسی قیمت میں متعارف کرایا تھا اور حالیہ مہینوں میں ریم چپس کی قلت کے باعث امکان تھا کہ آئی فون 17 ای کی قیمت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
البتہ آئی فون 17 ای کافی حد تک آئی فون 16 ای جیسا ہی ہوگا۔
اس میں بنیادی فرق اے 19 چپ سیٹ (آئی فون 16 ای میں اے 18 چپ سیٹ تھا) اور میگ سیف سپورٹ کا ہوگا۔
یعنی آئی فون 17 ای بہت زیادہ اپ گریڈ ماڈل نہیں ہوگا اور اسی سے وضاحت ہوتی ہے کہ ایپل کی جانب سے قیمت کو برقرار کیسے رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے باضابطہ طور پر آئی فون 17 ای کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
تو یہ کہنا مشکل ہے کہ کیا واقعی اسے 19 فروری کو متعارف کرایا جائے گا یا نہیں۔


























Leave a Reply