ایپل کے اولین اسمارٹ گلاسز کی تیاری میں اہم پیشرفت


ایپل کے اولین اسمارٹ گلاسز کی تیاری میں اہم پیشرفت

ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا / رائٹرز فوٹو

ایپل کو آئی فونز ، آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر ڈیوائسز کے لیے جانا جاتا ہے مگر بہت جلد یہ کمپنی ایک نئی ڈیوائس کو پیش کرنے والی ہے۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے اسمارٹ گلاسز پر کام کیا جا رہا ہے۔

ویسے تو ایپل کے اسمارٹ گلاسز کے بارے میں افواہیں کافی عرصے سے سامنے آرہی ہیں مگر نئی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ایسی چپ کی تیاری میں پیشرفت کی ہے جو اس کے اولین اسمارٹ گلاسز کو پاور فراہم کرے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چپ کی تیاری میں پیشرفت سے کمپنی کے اندر اسمارٹ گلاسز پر کام بھی تیز ہو جائے گا اور امکان ہے کہ اس نئی ڈیوائس کی پروڈکشن 2027 کے آخر تک شروع ہو جائے گی۔

یعنی کمپنی کے اولین اسمارٹ گلاسز 2 سال بعد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

یہ مکمل طور پر اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) گلاسز نہیں ہوں گے جس کے بارے میں افواہیں کافی عرصے سے سامنے آرہی ہیں بلکہ ان کو میٹا کے رے بین گلاسز کے مقابلے کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ابھی یہ تو واضح نہیں کہ ایپل کے اسمارٹ گلاسز کے فیچرز کیا ہوسکتے ہیں مگر رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے شروع میں اے آر گلاسز کو متعارف کرایا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان گلاسز میں ایسے کیمرے استعمال کیے جائیں گے جو اردگرد کے ماحول کو اسکین کرسکیں گے جبکہ صارفین کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے معاونت فراہم کی جائے گی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک اسمارٹ گلاسز کی مارکیٹ میں میٹا کو شکست دینا چاہتے ہیں۔

اسی وجہ سے کمپنی کی جانب سے مختلف ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین ان کی جانب متوجہ ہوسکیں اور قیمت کو بھی مناسب رکھا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *