ایپل کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مشتمل وئیر ایبل ڈیوائسز کو متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے 3 وئیر ایبل ڈیوائسز کو تیار کیا جا رہا ہے جن کو رواں سال کے آخر یا 2027 میں کسی وقت متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
ان میں سے ایک اسمارٹ گلاسز ہے، ایک اے آئی پن اور تیسری ڈیوائس زیادہ ایڈوانس ائیر پوڈ ہے۔
ان ڈیوائسز کے بارے میں ماضی میں بھی لیکس سامنے آئی تھیں مگر نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان پر تیزی سے کام کیا جار ہا ہے۔
ایپل نے کچھ عرصے قبل گوگل سے معاہدہ کیا تھا جس کے تحت جیمنائی کو ایپل اے آئی کی بنیاد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
تو وئیر ایبل ڈیوائسز کے لیے ایپل کی جانب سے جیمنائی کو ہی استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایپل کے اے آئی گلاسز میٹا رے بین گلاسز کی طرح ڈسپلے فری ہوں گے جبکہ ان میں کیمرے، مائیکرو فونز اور اسپیکرز نصب ہں گے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 2 کیمروں کو ڈیوائس میں دیا جائے گا اور یہ میٹا کے رے بین گلاسز کے سائز کے ہوں گے۔
جہاں تک اے آئی ائیر پوڈز کی بات ہے توان میں انفرا ریڈ کیمروں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ڈیزائن کے لحاظ سے ائیر پوڈ پرو 3 جیسے ہوسکتے ہیں۔
یہ انفرا ریڈ کیمرے تصاویر لینے کی بجائے ہاتھوں کی حرکت کو ٹریک کرکے کام کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق اے آئی پن میں کیمرے موجود ہوں گے اور اسے 2027 میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
البتہ اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔


























Leave a Reply