ایپسٹین فائلز میں نام سامنے آنے پر نوبیل امن کمیٹی کے سابق چیئرمین اور ناروے کے سابق وزیراعظم تھوربیورن جیگ لینڈ نے خود کشی کی کوشش کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم تھوربیورن جیگ لینڈ نے مبینہ طور پر اپنی جان لینے کی کوشش کی، انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں 75 برس کے جیگلینڈ کی حالت نازک ہے۔
ناروے کے سابق وزیراعظم تھوربیورن جگلینڈ پر ایپسٹین کیس میں سنگین کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جگلینڈ ناروے کے سب سے اہم سیاستدانوں میں سے ایک ہیں اور وہ کونسل آف یورپ کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔
وہ 2009سے 2015 تک نوبیل امن کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں، ناروے کی پولیس نے اس ماہ جگلینڈ کے گھروں پر چھاپے مارے تھے۔
یہ کارروائی ان دستاویز کے سامنے آنے پر کی گئی تھی جن کے مطابق جیگلینڈ کا ایپسٹین سے کئی برسوں کا تعلق تھا اور سابق وزیراعظم کو ایسپٹین نے ممالک کے دوروں اور لگژری رہائش کی پیشکش کی تھی۔


























Leave a Reply