Skip to content
  • Wednesday, 11 February 2026
  • 11:26 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ایپسٹین اسکینڈل: موساد کا مبینہ کردار

حالیہ پوسٹس

  • قرض خواہوں سے بچنے کیلئے جیولر کا 40 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈرامہ پکڑا گیا
  • لاہور:کوڑے کے ڈمپنگ اسٹیشن سے ماں بیٹے کی لاشیں برآمد
  • بجلی سبسڈی نہ ملنے سے اسٹیل سیکٹر کو 150 ارب کا نقصان، سنگین معاشی نتائج کا خدشہ
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کو بڑا دھچکا، اوپنر ابھیشیک شرما اسپتال میں داخل
  • میری رائے میں پاکستان اور بھارت واقعی شدید لڑائی لڑ رہے تھے: ٹرمپ
Headline تازہ ترین

ایپسٹین اسکینڈل: موساد کا مبینہ کردار

DAILY MITHAN Feb 11, 2026 0


بدنام زمانہ جیفری ایپس ٹین اب اس دنیا میں نہیں رہا لیکن اپنی موت کے بعد بھی اس نے دنیا میں ایک طوفان برپا کر رکھا ہے جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ گزشتہ دنوں منظر عام پر آنیوالی ’’ایپس ٹین فائلز‘‘ کی لاکھوں دستاویزات میں کئے گئے ہولناک انکشافات نے پوری دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ ان دستاویزات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سابق امریکی صدر بل کلنٹن، برطانوی شہزادے اینڈریو، سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیر، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس، معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ اور دیگر عالمی شخصیات کے نام شامل ہیں۔

 30لاکھ صفحات، ایک لاکھ 80ہزار سے زائد تصاویر اور 2ہزار سے زائد ویڈیوز میں ایسے انکشافات منظر عام پر آئے ہیں جن میں کئی عالمی شخصیات کے مکروہ چہرے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ جیفری ایپس ٹین 1953ء میں نیویارک کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوا، وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نہیں تھا مگر اسے لوگوں کو متاثر کرنے، اعتماد جیتنے اور خود کو طاقتور حلقوں سے وابستہ ظاہر کرنے میں غیرمعمولی مہارت حاصل تھی۔ اس نے اپنے عملی کیریئر کا آغاز ایک اسکول ٹیچر کے طور پر کیا، بعد ازاں ایک سرمایہ کاری فرم قائم کی جسکے ذریعے اس نے خود کو ایک مالیاتی مشیر کے طور پر پیش کرتے ہوئے دنیا کے امیر اور طاقتور ترین افراد تک رسائی حاصل کرکے دولت کمائی۔ اسی دولت اور اثر و رسوخ کے بل بوتے پر جیفری ایپس ٹین نے نجی طیارے، پرتعیش Yacht اور کیریبین میں واقع جزیرہ ’’لٹل سینٹ جیمز‘‘ خریدا جو بعدازاں میڈیا میں بدنام زمانہ ’’ایپس ٹین آئی لینڈ‘‘ کے نام سے مشہور ہوا۔ 

ایپس ٹین کی اصل طاقت صرف دولت نہیں تھی بلکہ عالمی سیاستدانوں، برطانوی شاہی خاندان کے افراد اور ارب پتی سرمایہ کاروں سے اس کے قریبی تعلقات تھے۔ ایپس ٹین نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک کم عمر لڑکیوں سے جنسی استحصال کا ایک منظم بین الاقوامی نیٹ ورک چلایا، وہ کم عمر لڑکیوں کو پیسوں کا لالچ دے کر انہیں اپنے جزیرے پر دنیا کی طاقتور شخصیات کے سامنے پیش کرتا تھا۔ 

اس گھنائونے کام میں اس کی قریبی ساتھی گیسلین میکسویل نے اہم کردار ادا کیا جو یہودی ناول نگار رابرٹ میکسول کی بیٹی تھی اور آج کل امریکی جیل میں سزا بھگت رہی ہے۔ رابرٹ میکسول اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’’موساد‘‘ کا سینئر ایجنٹ تھا جسکے جنازے میں اسرائیلی وزیراعظم ایہود بارک نے بھی شرکت کی۔ ایپس ٹین کے جرائم پہلی بار 2005ءمیں اُس وقت منظر عام پر آئے جب فلوریڈا پولیس کو ایک 12سالہ لڑکی کے جنسی استحصال کی شکایت موصول ہوئی تاہم ایک متنازع قانونی معاہدے کے تحت جیفری ایپس ٹین کو اس جرم میں صرف 13ماہ کی سزا سنائی گئی، اس رعایت کے باوجود ایپس ٹین اپنے جرائم سے باز نہ آیا اور رہائی کے بعد اس کے جرائم عروج پر پہنچ گئے۔ بالآخر 2019ءکے اوائل میں اسے کم عمر لڑکیوں کے جنسی استحصال کے الزام میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تاہم اگست 2019ءمیں وہ نیویارک جیل میں مردہ پایا گیا جسے حکام نے خود کشی قرار دیا۔

ایپس ٹین فائلز کے انکشافات مغرب کی اخلاقی گراوٹ کو ظاہر کرتے ہیں کہ انسانی حقوق کا پرچار کرنے والے مغربی ممالک کے حکمراں کس حد تک پستی میں گرچکے ہیں۔ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ان دستاویزات میں کچھ ایسی شخصیات کے نام بھی منظر عام پر آئے ہیں جنہیں ہم اپنا ہیرو تصور کرتے تھے جن میں سرفہرست بل گیٹس ہیں جو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ ایپس ٹین فائلز میں پاکستان کا ذکر بھی آیا ہے اور جیفری ایپس ٹین نے اپنی ایک ای میل میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ جیفری نے اپنی ای میل میں عمران خان کے بارے میں مزید لکھا کہ ’’اس شخص نے میرے کھرب پتی یہودی دوست جمی گولڈ اسمتھ کی بیٹی سے شادی کی اور اسے مذہب تبدیل کرنے پر آمادہ کیا۔‘‘

جیفری ایپس ٹین کا عروج جتنا پراسرار تھا، اس کا انجام بھی اتنا ہی پر عبرتناک رہا اور اس کی موت نے جنسی استحصال کے اسکینڈل کو مزید پراسرار بنادیا۔ گوکہ جیفری ایپس ٹین اب دنیا میں نہیں رہا لیکن موت کے بعد وہ پہلے سے زیادہ خطرناک بن گیا ہے اور اس کی زندگی اور نیٹ ورک سے جڑے جنسی استحصال کے اسکینڈل نے عالمی سیاست، معیشت اور طاقت کے مراکز کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ جیفری ایپس ٹین اتنا بڑا گھنائونا نیٹ ورک اکیلے نہیں چلارہا تھا بلکہ اسے مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’’موساد‘‘ کی سرپرستی حاصل تھی۔ ایسے میں جب امریکہ، ایران پر حملہ کرنے میں تذبذب کا شکار ہے، اسرائیل کی یہ کوشش ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بلاتاخیر ایران پر حملہ کرکے رجیم چینج کے اسرائیلی منصوبے کو کامیاب بنائیں۔ 

ایسی صورتحال میں ڈونلڈ ٹرمپ کے جیفری ایپس ٹین کے ساتھ تعلقات، متعدد تصاویر کا اچانک منظر عام پر آنا، ٹرمپ کو شدید تنقید اور دبائو کا نشانہ بنانا محض اتفاق نہیں بلکہ اس کے تانے بانے موساد سے ملتے ہیں جو ’’ایپس ٹین آئی لینڈ‘‘ پر کم عمر لڑکیوں کے ساتھ خفیہ طور پر ریکارڈ کئے گئے مواد کو بلیک میلنگ، سفارتی دبائو اور اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کرسکتی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی طاقتیں اور اُن کی خفیہ ایجنسیاں اپنے مقاصد کے حصول کیلئے کس حد تک گرسکتی ہیں۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
قرض خواہوں سے بچنے کیلئے جیولر کا 40 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈرامہ پکڑا گیا
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور:کوڑے کے ڈمپنگ اسٹیشن سے ماں بیٹے کی لاشیں برآمد
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کو بڑا دھچکا، اوپنر ابھیشیک شرما اسپتال میں داخل
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
تازہ ترین
میری رائے میں پاکستان اور بھارت واقعی شدید لڑائی لڑ رہے تھے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
عثمان طارق کے ایکشن پر تنقید، ایشون کا بھارتی کرکٹر کو کرارا جواب
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
کینیڈا کی مغربی کنارے پرقبضےکے اسرائیلی فیصلےکی شدید مذمت
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
تازہ ترین
بچوں کی فحش ویڈیوز پر سزا 10 سال اور جرمانہ 50 لاکھ کرنیکی تجویز، بل منظور
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
تازہ ترین
اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
تازہ ترین
ٹرانسپیرنسی کی کرپشن سے متعلق پاکستان کی رپورٹ میں پریشان کن انکشافات
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
تازہ ترین
انقلاب ایران کی سالگرہ پر سپاہ پاسداران کا پیغام
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا ایران کیخلاف دوسرا بحری بیڑہ تعینات کرنےکا عندیہ
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر دباؤ بڑھانےکیلئے امریکا کا ایرانی تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لینے پر غور
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں خطرناک ترین امریکی ممنوعہ تھرموبیرک بموں کے استعمال کا انکشاف
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
بیرسٹر علی ظفر نے نیٹ بلنگ سے متعلق نیپرا کے اعلان کو بم قرار دیدیا
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
افغان سیاسی پناہ گزین ملا خیل 12 سالہ لڑکی کے اغوا و زیادتی کا مجرم قرار
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
تازہ ترین
ملاکنڈ میں امن و امان کی ذمہ داریاں پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت کیخلاف ایک نارمل میچ ہوگا، 2 میچز کی جیت کا اعتماد لےکر جائیں گے: صاحبزادہ فرحان
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو شکست دیدی
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
ہماری پارٹی میں عمران خان کے بعد ہرکوئی کہتا ہے وہ لیڈر ہے، جنید اکبر
DAILY MITHAN Feb 11, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کے پیرا ایتھلیٹ حیدر علی نے ایک اور گولڈ میڈل سینے پر سجا لیا
DAILY MITHAN Feb 10, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کےپی میں امن وامان سے متعلق اجلاس، مالاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کے نظم ونسق کو ماڈل کے طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
پاکستان
سلمان صفدر فرینڈ آف دی کورٹ مقرر، عمران خان کی بیرک تک رسائی مل گئی، تحریری رپورٹ جمع کرائیں گے
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
پاکستان
پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، فیلڈ مارشل کی شرکا کی جنگی و پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
پاکستان
جنید اکبر نے پی ٹی آئی کی سیٹ چھوڑنےکا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Feb 10, 2026