[ad_1]
بالی وڈ اداکار وکامیڈین راجپال یادو نے ایوارڈ شو میں ہونے والے حالیہ تنازع پر خاموشی توڑدی اور ساتھ ہی سلمان خان کی راجپال کے حق میں کی گئی ٹوئٹ بھی وائرل ہوگئی۔
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب 55 سالہ اداکار نے 5 اپریل کو منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں میزبان سوربھ دویویدی نے لائیو گفتگو کے دوران اداکار کے چیک باؤنس کیس پر مزاحیہ تبصرہ کیا۔
یہ لمحہ وہاں موجود حاضرین میں قہقہوں کا باعث بنا تاہم اس کی ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد میزبان پر تنقید شروع ہوگئی۔
اس دوران سلمان خان اور فرحان خان سمیت دیگر فنکاروں نے بھی اپنے ساتھی اداکار کے حق سوشل میڈیا پر پوسٹس کیں۔
اب راجپال یادو نے سوشل میڈیا پر آ کر بتایا کہ ایوارڈ شو کے دوران متنازع حصہ دراصل ان، ذاکر اور سوربھ کی مشترکہ منصوبہ بندی تھا۔
ویڈیو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے ان دونوں کو اپنے چھوٹے بھائی قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ان کا احترام کرتے آئے ہیں اور یہ بھی بتایا کہ سوربھ نے آڈیٹوریم میں موجود تمام لوگوں سے ان کے لیے کھڑے ہو کر تالیاں بجانے کو کہا۔
انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ وہ سوربھ یا کسی اور کو ٹرول نہ کریں اور یہ بھی کہا ’سوربھ کا دل دکھانا، میرا دل دکھانے کے برابر ہے‘۔
انہوں نے ویڈیو کے اختتام پر کہا کہ میں سوربھ سے محبت کرتا ہوں، میں ذاکر سے محبت کرتا ہوں، میں آپ سب سے محبت کرتا ہوں، میں آج جو بھی ہوں، آپ سب کی وجہ سے ہوں، شکریہ۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply