
سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی گئی۔
بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع نے بتایاکہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی خصوصی ٹیم کی بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کی۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات کیے گئے تو بانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے۔
ذرائع نے بتایاکہ این سی سی آئی اے نے بانی پی ٹی آئی سے سوال کیاکہ جیل سے آپ کا پیغام کون لے کر جاتا ہے؟ اس پر انہوں نے کہاکہ پیغام جیل سے لے جانے والا کوئی خاص پیغام رساں نہیں، جب جب کوئی ملتا ہے تو وہ پیغام سوشل میڈیا ٹیم کو بھیج دیتا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھاکہ اگر بتایا سوشل میڈیا اکاؤنٹس کون چلاتا ہے تو وہ اغوا ہو جائے گا۔
Leave a Reply