گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس آج ہو گاجس میں چاروں صوبے اپنی مالی صورتِ حال پر 10،10 منٹ بریفنگ دیں گے۔
این ایف سی اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ہو گا، اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور پرائیوٹ ممبران شرکت کریں گے، وفاقی وزارتِ خزانہ اپنی مالی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔
اس اجلاس میں نیا این ایف سی ایوارڈ طے کرنے کے لیے آئندہ اجلاسوں کا شیڈول اور ٹائم لائن طے کیا جائے گا۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صوبوں کی بات سنیں گے، اپنی صورتِ حال صوبوں کے سامنے رکھیں گے، اجلاس میں پاکستان فرسٹ کے جذبے سے بیٹھیں گے۔
این ایف سی اجلاس کی تیاری پرکےپی حکومت کامشاورتی اجلاس
دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی زیرصدارت این ایف سی اجلاس کی تیاری پرمشاورتی اجلاس ہوا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ این ایف سی کی مد میں انضمام سےاب تک ضم اضلاع کے1375 ارب روپےبنتےہیں جو نہیں دیےجارہے۔ انضمام کےوقت100ارب روپےسالانہ دینےکاوعدہ کیاگیاتھاجواب تک700ارب روپےبنتےہیں۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ700 ارب روپےمیں سےوفاق نےصرف168 ارب روپے دیے گئے ۔
سہیل آفریدی نے کہاکہ این ایف سی میں ضم اضلاع کا حصہ نہیں مل رہا جو آئین کے آرٹیکل160کی خلاف ورزی ہے،صوبےکےمالی وآئینی حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائےگا ۔
























Leave a Reply