ایم کیو ایم پاکستان نے سانحہ گل پلازہ پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
ایم کیو ایم پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی ڈیمانڈ سے پیچھے نہ ہٹنے کا بھی اعلان کردیا۔
ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ، وزیراطلاعات اور میئر کراچی کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ سانحہ گل پلازہ سے نظریں ہٹانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، چاہے سندھ حکومت ایم کیو ایم رہنماؤں کی سکیورٹی واپس لے یا ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے ، سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو انصاف دلاکر رہیں گے۔
ایم کیو ایم نے متاثرین گل پلازہ کے حقوق کے لیےبھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا، پارٹی اجلاس میں احتجاج سمیت اسمبلیوں میں بھرپور آواز اٹھانےاور قانونی چارہ جوئی پر بھی غور کیا گیا۔
اس سے پہلے مصطفیٰ کمال نے الزام لگایا تھا کہ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے وفاقی وزیروں اور رہنماؤں کی سکیورٹی واپس لے لی۔
ذرائع کے مطابق خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور انیس قائم خانی کو سکیورٹی واپس دے دی گئی ہے۔


























Leave a Reply