کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر واقع شاپنگ پلازہ میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ آگ لگنےکے باعث 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 8 فائر ٹینڈرز ،ایک اسنارکل اور ایک واٹرباؤزر کی مدد سے آگ پرقابو پانےکی کوششیں جاری ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ شاپنگ پلازہ میں کئی افراد کے پھنسے ہونےکی اطلاع ہے۔
رپورٹ کے مطابق آگ شاپنگ پلازہ کے میزنائن فلور پرلگی ہے۔ شاپنگ پلازہ گراؤنڈ، میزنائن پلس دو فلور پر مشتمل ہے۔ آگ نےگراؤنڈ اور فرسٹ فلورکی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق شاپنگ پلازہ میں دکانوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔


























Leave a Reply