اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نومبر میں ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق نومبر میں ایک ہزار 34 ارب روپے ہدف کے مقابلے میں ٹیکس وصولی878 ارب روپے ہوسکی ہے اور اس طرح نومبر کا ٹیکس وصولی میں کا شارٹ فال 156 ارب روپے رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دن میں شارٹ فال میں تقریباً 5 ارب روپے کمی متوقع ہے اور دسمبر میں ٹیکس وصولی کا ہدف 1406 ارب روپے مقرر ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ٹیکس وصولی 5083 ارب ہدف کےم قابلے میں 4715 ارب روپے رہی اور رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں مجموعی طور پر 413 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس وصولی کے ہدف تک پہنچنے کے لیے ایف بی آر دفاتر آج کھلے رہیں گے۔





















Leave a Reply