
کولمبو: ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید بھی ختم ہوگئی۔
ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے تھور چوہان لونگ نے پاکستان کے محمد آصف کو شکست دے دی۔
ملائیشین کیوئسٹ نے دو کے مقابلے میں پانچ فریم سے کامیابی حاصل کی۔محمد سجاد اور اویس منیر پہلے ہی پری کواٹر فائنل میں شکست کھاکے ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔
پاکستان اسنوکر ٹیم اب کولمبو میں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔
Leave a Reply