ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشدندیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال


ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشدندیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشدندیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ہے۔

اولمپکس کے بعد ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا میدان مار کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے جیولین تھرورارشد ندیم جنوبی کوریا سے لاہورپہنچ گئے۔ 

ائیرپورٹ پر اہل خانہ،اسپورٹس بورڈ حکام اور شہریوں نے قومی ہیرو کا والہانہ استقبال کیا۔

ارشدندیم کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شاندار کامیابی کیلئے دعاؤں پر والدین ، ساتھیو ں اور اہل وطن کے شکر گزار ہیں ، پاکستان میں بھی ایتھلیٹکس چپمپئن شپ ہونی چاہیے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع ملے۔

انہوں نے کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 50 سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل ملا ہے ، انشا اللہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل اپنے نا م کریں گے۔

پاک بھارت جنگ کے حوالے سے سوال پر ارشد ندیم نے پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم اپنی بہاد ر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

ایشین ایتھلیٹکس کی تاریخ میں 1973 کے بعد پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ اس ایونٹ میں 1973 میں گولڈ میڈل جیتے تھے



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *