
شارجہ: ایشیا کپ کرکٹ سے قبل پاکستان اور بھارتی کرکٹرز کے درمیان کشیدگی دکھائی دے رہی ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ایشیا کپ میں ضرور کھیلیں گے لیکن حکومتی پالیسی کے تحت دشمن ملک کے خلاف دوطرفہ مقابلے میں حصہ نہیں لے سکتے۔
خیال رہے کہ ماضی میں پاکستان بھارت کرکٹ میچوں کے دوران گراؤنڈ میں کشیدگی ضرور ہوتی تھی لیکن فیلڈ سے باہر دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کے تعلقات دوستانہ ہوتے تھے لیکن مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد یہ حالات اب بالکل مختلف سمت میں جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
اتوار 14 ستمبر کو دبئی ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کی میزبانی کرے گا، 6 ستمبر بروز ہفتہ کی شام دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں جب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تین گھنٹے ایک گراؤنڈ میں دو الگ الگ سمتوں میں نیٹ پریکٹس کر رہی تھیں، اس دوران کھلاڑیوں میں دوریاں نمایاں طور پر نوٹ کی گئی۔
میڈیا منتظر تھا کہ کھلاڑی آمنے سامنے آکر مصافحہ کریں گے لیکن ایک ہی گراؤنڈ میں پریکٹس کرنے کے باوجود کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی جانب دیکھا بھی نہیں۔
Leave a Reply