ایشیاکپ سپر فور مرحلہ؛ بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کی پریس کانفرنس منسوخ


ایشیاکپ سپر فور مرحلہ؛ بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کی پریس کانفرنس منسوخ

دبئی : پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف اتوار  21  ستمبر کو  دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے انتہائی اہم سپر فور مرحلے کے میچ  سے قبل  اپنی طے شدہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی۔

ٹیم منیجمنٹ کی جانب  سے اس فیصلے کی تصدیق کی گئی ہے اور  ایشیا کپ کی انتظامیہ  نے بھی باضابطہ طور  پر  پریس کانفرنس منسوخ کرنے کی تصدیق کردی ہے تاہم اس کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔

پاکستان نے اس سے قبل بھی گروپ مرحلے میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے پہلے بھی پریس کانفرنس نہیں کی تھی۔

یہ دوسرا موقع ہے جب ایشیا کپ 2025 کے دوران پاکستان ٹیم نے پری میچ میڈیا بریفنگ سے گریز کیا ہے۔

بھارت کے ساتھ گزشتہ گروپ میچ کے بعد سامنے آنے والے “ہینڈ شیک تنازع” کے تناظر میں یہ فیصلہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا تھا جس پر کرکٹ حلقوں کے ساتھ ساتھ شائقین میں بھی کافی بحث جاری ہے۔

پریس کانفرنس منسوخی کے باوجود  پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج مقابلے کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *