شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیراعظم شہباز شریف سے رک کر مصافحہ کیا اور گفتگو کی۔
چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس جاری ہے۔ دو روزہ اجلاس میں 20 ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔
اجلاس کے افتتاحی سیشن کے موقع پر وزیرا عظم شہباز شریف سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مصافحہ کیا اور مختصرگفتگو کی۔
چینی صدر شی جن پنگ نے روس کے صدر پوتن، ترک صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور تنظیم میں شامل دیگر رہنماوں کو خوش آمدید کہا اور ایس سی او فیملی فوٹو بھی بنوایا۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان بھی تیانجن پہنچ گئے، اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ اجلاس کا اہم مشن تمام فریقین کےدرمیان اتفاق رائےقائم کرنا، تعاون کی رفتار کو فروغ دینا اور ترقی کی راہ کے لیے ایک نقشہ تیار کرنا ہے۔
چینی صدر نے مہمانوں کو عشائیہ دیا جس کے بعد مہمانوں کے لیے ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا، ایس سی او اجلاس کے دوسرے روز سربراہان مملکت خطاب کریں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کریں گے، عالمی مسائل اجاگر کریں گے، خطے میں تعاون اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ایس سی او کےکردار کو مضبوط بنانے سے متعلق تجاویز پیش کریں گے۔
Leave a Reply