ایس سی او اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے


تیانجن: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکزبنے رہے۔

چین کے شہر تیانجن میں جاری ایس سی او اجلاس میں وزیراعظم نے روسی صدر ولادیمیرپیوٹن، ملائیشیا کے صدر انور ابراہیم، ترک صدر رجب طیب ایردوان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔

وزیر اعظم نے بیلاروس کے صدرالیکزینڈر لوکا شینکو، آذربائیجان کےصدرالہام علیوف  اور تاجک صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات کی۔

ایس سی او اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کےصدربردی محمدیوو،کرغستان کے صدر سیدر ژاپاروف اور مالدیپ کےصدر محمد معیز سے بھی ملاقات کی۔

وزیر اعظم شہبازشریف سے عالمی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی، ان ملاقاتوں میں دیکھی گئی قربت پاکستان اور ان مملک کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *