ایران کے معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی صدر کی ملاقات اگلے ہفتے ہوگی۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نیتن یاہو کی بدھ کو واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔ ٹرمپ نیتن یاہو ملاقات میں امریکا ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق نیتن یاہو کا ماننا ہےکہ مذاکرات میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر بھی بات ہونی چاہیے۔
یاد رہے کہ ایران نے عمان میں ہونے والے مذاکرات کے دوران یورینیم افزودگی روکنےکا امریکی مطالبہ مستردکردیا ہے۔ علاقائی سفارتکار کے مطابق مسقط میں ہونے والے مذاکرات میں ایران کی میزائل صلاحیتوں پرکوئی بات نہیں ہوئی۔


























Leave a Reply