Skip to content
  • Sunday, 15 March 2026
  • 1:02 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ایران کے خلاف جنگ کے بعد امریکی سیاست میں ہلچل، ٹرمپ کی پارٹی میں دراڑیں

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان نے اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی سطح پر اقدامات کیلئے کلیدی کردار ادا کیا: اسحاق ڈار
  • گوگل میپس میں حالیہ برسوں کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ
  • حج پروازوں کے ملتوی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: وزارت مذہبی امور
  • 66 سال کی عمر میں حاملہ ہونے کی افواہیں، اداکارہ نینا گپتا نے خاموشی توڑ دی
  • پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ کے بعد امریکی سیاست میں ہلچل، ٹرمپ کی پارٹی میں دراڑیں

DAILY MITHAN Mar 15, 2026 0


ایران کے خلاف جنگ کے بعد امریکی سیاست میں ہلچل، ٹرمپ کی پارٹی میں دراڑیں

 ریپبلکن حلقوں میں یہ مؤقف زور پکڑ رہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ دراصل اسرائیل کی جنگ ہے۔ فوٹو فائل

ایران کیخلاف جنگ نے امریکا کی داخلی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے اور ٹرمپ کی پارٹی میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

ایران کے خلاف جنگ نے امریکا کی داخلی سیاست میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے اور صدر ٹرمپ کی ریپبلکن جماعت کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، جہاں ایک جانب پارٹی کے کئی بااثر رہنما اور کارکن اس جنگ کی حمایت کر رہے ہیں تو دوسری طرف متعدد قدامت پسند شخصیات اسے غیر ضروری قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کر رہی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریپبلکن حلقوں میں یہ مؤقف زور پکڑ رہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ دراصل اسرائیل کی جنگ ہے اور امریکا کو اس تنازع میں براہِ راست شامل نہیں ہونا چاہیے۔

مبصرین کے مطابق اس اختلاف نے پارٹی کے اندر نظریاتی تقسیم کو واضح کر دیا ہے جو آئندہ انتخابات میں بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

امریکی میڈیا کی معروف شخصیت ٹکر کارلسن نے کھل کر کہا کہ امریکا کو اس تنازع سے جلد نکل جانا چاہیے۔ 

کارلسن، جو طویل عرصے سے ٹرمپ کے حامی سمجھے جاتے ہیں، نے مبینہ طور پر گزشتہ ماہ صدر سے ملاقات کر کے انہیں ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے باز رکھنے کی کوشش بھی کی تھی۔ 

اسی تناظر میں سامنے آنے والے سروے بتاتے ہیں کہ ریپبلکن ووٹروں میں بھی اس جنگ پر مکمل اتفاق نہیں پایا جاتا۔ اگرچہ کچھ حلقے اس اقدام کو ضروری قرار دیتے ہیں، تاہم بڑی تعداد اسے غیر ضروری خطرہ سمجھتی ہے۔

امریکا میں عموماً دیکھا گیا ہے کہ جنگ کے ابتدائی مرحلے میں صدور کی مقبولیت میں اضافہ ہو جاتا ہے، مگر اس بار صورتحال مختلف ہے۔ ایران کے خلاف کارروائی شروع ہونے کے بعد صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کوئی نمایاں اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

ایک عوامی سروے کے مطابق تقریباً 54 فیصد امریکی شہری ایران کے معاملے میں ٹرمپ کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہیں۔ جماعتی بنیاد پر جائزہ لیا جائے تو تقریباً 89 فیصد ڈیموکریٹس جنگ کے مخالف ہیں جبکہ تقریباً 77 فیصد ریپبلکن اس کی حمایت کرتے ہیں۔ تاہم ریپبلکن ووٹروں کے اندر بھی واضح تقسیم موجود ہے۔ جو ووٹر خود کو “میگا” یعنی ٹرمپ کے سخت حامی قرار دیتے ہیں ان میں تقریباً نو میں سے دس افراد جنگ کے حامی ہیں، جبکہ وہ ریپبلکن جو خود کو اس گروپ سے وابستہ نہیں سمجھتے ان میں حمایت کم اور مخالفت زیادہ دیکھی جا رہی ہے۔

امریکی پوڈکاسٹر جو روگن نے اس جنگ کو “انتہائی پاگل پن” قرار دیا ہے۔ اسی طرح سابق رکنِ کانگریس میجوری ٹیلر گرین نے صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام نے مزید بیرونی جنگوں کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

کانگریس کے اندر بھی اس معاملے پر اختلافات سامنے آئے ہیں۔ ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے ایک ایسے بل کی حمایت کی جس کے ذریعے کانگریس کو جنگ پر ویٹو کا اختیار دیا جا سکتا تھا، تاہم یہ تجویز کامیاب نہ ہو سکی۔ 

اب تک جنگ سے متعلق واقعات میں کم از کم 13 امریکی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں عراق میں طیارہ حادثے میں مارے جانے والے چھ فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
پاکستان نے اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی سطح پر اقدامات کیلئے کلیدی کردار ادا کیا: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل میپس میں حالیہ برسوں کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
66 سال کی عمر میں حاملہ ہونے کی افواہیں، اداکارہ نینا گپتا نے خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
کرکٹ کی روح کو چیلنج کرنے والے متنازع واقعات
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر پاکستانیوں سمیت 25 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
تازہ ترین
پاکستان اور سعودیہ مسلم ممالک میں تصادم روکنے کیلئے مشترکہ طور پر سرگرم
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
شادی ہال کا اغوا مالک 20 لاکھ روپے تاوان دیکر رہا، پولیس اہلکار ملوث نکلے
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
ایران نے بھارت کے 2 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
سوئٹزرلینڈکا امریکا کی 2 فوجی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
منگھوپیر میں دو آئل ٹینکرز میں تصادم، 2 افراد کو کچل ڈالا، ڈرائیورز فرار
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
لاچی میں سی ٹی ڈی اور اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
شہباز شریف: فیصلہ کن لمحہ
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے دیگر ملکوں حتیٰ کہ چین سے بھیک مانگنے پر مجبور ہوگیا ہے: عباس عراقچی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے دیگر ملکوں حتیٰ کہ چین سے بھیک مانگنے پر مجبور ہوگیا ہے: عباس عراقچی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرافی حیدرآباد کے مختصر دورے کے بعد کراچی پہنچا دی گئی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خارگ جزیرے پر حملےکا اشارہ دیدیا
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا اور یورپ سمیت 44 ممالک کی 45 فیصد خواتین رات کو تنہا باہر نکلنے سے خوفزدہ
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
تازہ ترین
مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا، نوٹیفکیشن جاری
DAILY MITHAN Mar 15, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
حج پروازوں کے ملتوی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: وزارت مذہبی امور
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
پاکستان
دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے: صدر زرداری
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
پاکستان
پاک فوج کی افغان طالبان کیخلاف مؤثر فضائی کارروائی، قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر تباہ کر دیا
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
پاکستان
آپریشن غضب للحق جاری، پاک فوج نے قندھار ائیر فیلڈ آئل اسٹوریج سائٹس کو تباہ کر دیا
DAILY MITHAN Mar 14, 2026