واشنگٹن: امریکی دفاع ادارے پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی افواج پر پہلے حملہ کیے جانے سے متعلق کوئی انٹیلی جنس رپورٹ نہیں تھی۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پینٹاگون حکام نے سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کی کمیٹیوں کو 90 منٹ سے زائد بریفنگ دی جس دوران ایران میں امریکی حملے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
اس حوالے سے غیر ملکی خبر ایجنسی نے نے بتایا کہ پینٹاگون بریفنگ سے باخبر 2 افراد نے نام ظاہر نہ کرنے پرخبر ایجنسی سے گفتگو کی جس میں انہوں نے اعتراف کیاکہ ایران کے ممکنہ پیشگی حملے سے متعلق انٹیلی جنس نہیں تھی۔
رپورٹ کے مطابق بریفنگ میں ایران کے میزائل پروگرام اور خطے میں اس کے حمایت یافتہ گروہوں کو امریکی مفادات کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔

























Leave a Reply