امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے، مذاکرات کے نتیجے میں ڈیل کی ضرورت ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ کارروائی کے بعد وینزویلا کی قیادت کا رویہ تبدیل ہوا اور اب وینزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا بحری بیڑہ ایران کی جانب گامزن ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ اگر کوئی معاملہ طے پا گیا تو یہ بہتر ہوگا تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو بہت برُے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ امریکی صدر نے اسٹیو وٹکوف کی جمعے کو ایرانی وزیرخارجہ سےمذاکرات کی بھی تصدیق کردی۔
یوکرین روس جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بندی پر اچھی خبر آنے کی توقع ہے، جنگ بندی کےلیےکام کررہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہاکہ انکا اپیسٹین اسکینڈل سے کوئی لینا دینا نہیں۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکی صنعتوں کےلیے اہم معدنیات کا اسٹریٹجک ذخیرہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


























Leave a Reply