امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی فوجی کارروائی سے متعلق دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیا جائے۔
امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ واضح کرچکے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری تنازع کا حل سفارتکاری سے چاہتے ہیں اور امید ہے کہ ایرانی حکام آئندہ مذاکرات میں اس مؤقف کو سنجیدگی سے لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اس مقصد کو سفارتی طریقے سے حاصل کرنا چاہتے ہیں، تاہم امریکا کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔
امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کا تیسرا دور آج جنیوا میں ہوگا۔
جے ڈی وینس نے امید ظاہر کی کہ ایران مذاکرات کے دوران صدر ٹرمپ کی سفارتی حل کی ترجیح کو سنجیدگی سے لے گا۔


























Leave a Reply