ایران نے متحدہ عرب امارات میں امریکی پناہ گاہوں کو نشانہ بنانے کی نئی دھمکی دی ہے۔
ایران میں خارگ جزیرے پر امریکی حملوں کے بعد جاری بیان میں ایرانی فوجی ترجمان نے متحدہ عرب امارات میں عام شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ ممکنہ نشانہ بننے والے علاقوں، بندرگاہوں، ڈاکس اور امریکی پناہ گاہوں سے انخلا کرلیں۔
ایران کا کہنا ہے کہ انہیں علاقوں سے ایران کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم جوابی کارروائی میں بھی امارات میں انہی امریکی اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔
گزشتہ روز امریکا نے ایران کے خارگ جزیرے میں 90 فوجی تنصیبات پر حملے کیے تھے، ایران نے خارگ پر امریکی حملوں میں ہونے والی تباہی کے بارے میں کہا کہ اتنی تباہی نہیں ہوئی جتنی بتائی جارہی ہے، ایران کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اب وہ زیادہ خطرناک اور تباہ کن ہتھیار استعمال کرنے جا رہا ہے۔
دوسری جانب امارات نے خرگ جزیرے پر حملے میں اماراتی زمین استعمال ہونے کا ایرانی الزام مستردکردیا، اماراتی سفارتی مشیر نے واضح کیا کہ ایرانی جزیرے پر حملہ یواے ای سرزمین سے نہیں کیاگیا، ایران کی پالیسی غیر منطقی اور غیر سمجھدار ہے۔
گزشتہ روز ایران نے متحدہ عرب امارات کی فجیرہ پورٹ پر ڈرون حملہ بھی کیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد فجیرہ پورٹ پر کچھ آئل لوڈنگ آپریشنز معطل ہوگئے ، متاثرہ مقام پر خوفناک آگ لگ گئی، علاقے میں ہر جانب دھواں پھیل گیا ، اماراتی حکام کے مطابق فضائی دفاع نے 9 بیلسٹک میزائل اور 33 ڈرون تباہ کردیے۔


























Leave a Reply