ایران نے رواں سال امریکا میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایران نے امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2026 سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق ایرانی وزیرکھیل احمد دنیا مالی نے اعلان کیا ہے کہ ایران ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکتا، امریکا کی جانب سے ہمارے سپریم لیڈر کو شہید کیے جانے کے بعد ہم امریکا میں ورلڈکپ نہیں کھیل سکتے۔
ایرانی وزیر کھیل نے کہا کہ ایسے حالات میں ورلڈ کپ میں شرکت کا کوئی جواز نہیں بنتا، ہمارے بچے محفوظ نہیں اور ورلڈکپ میں شرکت کے لیے حالات سازگارنہیں۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جانا ہے۔


























Leave a Reply