ایران کا امریکا اور صیہونی حکومت کیخلاف مزاحمت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان


ایران کا امریکا اور صیہونی حکومت کیخلاف مزاحمت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

فوٹو: فائل 

ایران نے امریکا اور صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت میں شہید ہونے والوں کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی انقلاب کے حق میں آج دو پہر تہران کے انقلاب اسکوائر پر بڑی ریلی ہو گی۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری بدامنی کے دوران ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کا الزام ایران نے امریکا اور اسرائیل پر عائد کیا ہے۔

 ایرانی میڈیا سے گفتگو میں صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھاکہ امریکا اور اسرائیل ایران میں افراتفری اور بےامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل اپنے مذموم مقاصد کیلئے ایران میں فسادات کرا رہے ہیں، ایرانی عوام فسادیوں اوردہشت گردوں سےخود کو دور رکھیں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھاکہ عوام فسادیوں کو انتشار پھیلانےکی اجازت نہ دیں، ایرانی عوام کو یقین رکھنا چاہیے کہ ہم انصاف قائم کرنا چاہتےہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں 14 روز سے احتجاجی مظاہرے جاری ہے اور ایرانی انسانی حقوق تنظیم کے دعوے کے مطابق دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں 192 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

لیکن امریکی انسانی حقوق تنظیم ایچ آر اے این اے کا دعویٰ ہے کہ ایران میں 2 ہفتے سے جاری مظاہروں میں 490 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *