واشنگٹن: امریکا میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے معاملے پر سینیٹ کی سماعت کے دوران احتجاج کرنے والے ایک سابق میرین اہلکار کو زبردستی کمرہ اجلاس سے باہر نکال دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی میرین کے سابق اہلکار برائن میکگینس جو آئندہ انتخابات میں گرین پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹ کی نشست کے امیدوار بھی ہیں، وہ صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برائن میکگینس سماعت کے دوران نعرہ لگا رہے تھے کہ “کوئی بھی اسرائیل کے لیے لڑنا نہیں چاہتا” جس پر متعدد سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں پکڑ کر کمرے سے باہر نکال دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مونٹانا سے سینیٹر ٹم شیہی جو خود بھی امریکی فوج کے سابق اہلکار ہیں وہ اس موقع پر کیپیٹل پولیس کی مدد کرتے ہوئے برائن میکگینس کو اٹھا کر باہر لے جانے میں معاونت کر رہے ہیں۔


























Leave a Reply