اسرائیل جنگی جنون سے باز نہ آیا، وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران کو بھر پور اور طاقتور جواب دینے کی دھمکی دیدی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دھمکی دی کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو ایسا جواب دیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔
نیتن یاہو نےکہا کہ ایران حملہ کرنے کی غلطی نہ کرے ، اگر ایران نے حملہ کیا تو ہم بھرپور ، طاقتور اور پوری قوت سے جواب دیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے گزشتہ روز بھی پارلیمنٹ سے خطاب میں خبردار کیا تھا کہ وہ ایران نے اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اسرائیلی فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا جائے گا۔
یاد ہے کہ ایران بھی خبردار کرچکا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔


























Leave a Reply