ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کیلئے درکار سطح کے قریب یورینیئم افزودہ کرلیا، آئی اے ای اے


ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کیلئے درکار سطح کے قریب یورینیئم افزودہ کرلیا،  آئی اے ای اے

فوٹو: فائل

عالمی جوہری توانائی ایجنسی ( آئی اے ای اے) کی رپورٹ کے مطابق ایران نے افزودہ یورینیئم کے ذخیرے میں اضافہ کرلیا  ہے جو کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے درکار سطح کے قریب ہے۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے مطابق ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے میں افزودہ یورینیئم کی مقررہ سطح سے 45 گنا زیادہ اضافہ کیا ہے ۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا کہنا ہےکہ ایران واحد غیرایٹمی طاقت ہے جو اس سطح پر افزودگی کر رہا ہے۔

رپورٹ پر اسرائیل نے ردعمل دیتے ہوئےکہا ہےکہ اس سے ظاہر ہوگیا کہ ایرانی جوہری پروگرام پُرامن نہیں، ایران جوہری ہتھیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے، عالمی برادری ایران کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکا سے متفق ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا کہ جوہری ہتھیاروں کو ایران بھی ناقابل قبول سمجھتا ہے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکا سے متفق ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *