ایران نے آج اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملے میں کلسٹر بم وارہیڈ استعمال کیا، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ


ایران نے آج اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملے میں کلسٹر بم  وارہیڈ استعمال کیا، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

فوٹو: اسرائیلی میڈیا

آج صبح ایران کی جانب سے داغے گئے کم از کم 20 میزائلوں میں سے ایک میزائل کلسٹر بم وارہیڈ پر مشتمل تھا۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج کی ہوم فرنٹ کمانڈ کا کہنا ہے کہ کم از کم ایک ایرانی بیلسٹک میزائل میں کلسٹر بم کا وار ہیڈ نصب تھا جو حملے کی نوعیت کو مزید خطرناک بنا دیتا ہے۔

اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق اس قسم کا وار ہیڈ تقریباً 7 کلومیٹر کی بلندی پر ہوا میں ہی پھٹ جاتا ہے جس کے نتیجے میں تقریباً 20 چھوٹے بم 8 کلومیٹر کے دائرے میں بکھر جاتے ہیں۔ یہ چھوٹے بم کسی خاص ہدف پر نہیں جاتے بلکہ بے ترتیب انداز میں زمین کی طرف گرتے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ایسا ہی ایک چھوٹا بم وسطی اسرائیل کے شہر آزور میں ایک رہائشی مکان پر گرا جس سے معمولی نقصان ہوا لیکن اس دھماکے کی شدت ایک چھوٹے راکٹ کے دھماکے کے برابر تھی۔

اسرائیلی فوج نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اگر زمین پر کسی میزائل کا ٹکڑا یا بم نظر آئے تو اس کے قریب نہ جائیں کیونکہ یہ اب بھی پھٹ سکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *