ایران نے امریکی ائیربیس پر حملے سے پہلے قطرکو آگاہ کردیا تھا، امریکی اخبار کا دعویٰ


ایران نے امریکی ائیربیس پر حملے سے پہلے قطرکو آگاہ کردیا  تھا، امریکی اخبار کا دعویٰ

فوٹو: رائٹرز

امریکی اخبار  نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران نے امریکی ائیربیس پر حملے سے  پہلے قطر کو آگاہ کردیا  تھا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران نے حملوں سے قبل قطر کو آگاہ کردیا تھا تاکہ جانی نقصانات کا خطرہ کم کیا جاسکے۔

امریکی اخبار کے دعوےکے حوالے سے فوری طور پر ایرانی حکام کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہےکہ  ایران نے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔

قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قطر نے پیشگی سکیورٹی اقدامات کے طور پر امریکا کے العديد فوجی اڈے کو خالی کرادیا تھا۔قطر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہےکہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے امریکی العدید ائیر بیس کی جانب فائر کیا گیا ایک میزائل تباہ کردیا ہے۔

قطر کی جانب سے امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قطر اس حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔قطر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہےکہ قطر میں امریکی العدید ائیربیس مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔

عراق میں امریکا کی عین السد ائیر بیس پر فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ہے جب کہ وہاں موجود اہلکاروں کو بھی بنکروں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کو ’آپریشن بشارت فتح‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ایرانی سکیورٹی حکام کی جانب سے کہا گیا ہےکہ قطر میں امریکی ائیربیس پرحملےمیں اتنے ہی بم استعمال کیے جتنےامریکا نے ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے تھے۔

حکام نے مزید کہا کہ قطر میں امریکی ائیربیس رہائشی علاقے اور شہری سہولتوں سے دور واقع ہے، ایرانی حملے سےہمارے دوست اور برادر  پڑوسی ملک قطرکو کوئی خطرہ نہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *