ایران نے اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کو ‘وعدہ صادق تھری’ کا نام دیدیا


ایران نے اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کو وعدہ صادق تھری کا نام دیدیا

ایران کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اسرائیل پر 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں—فوٹو: ایکس

ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ‘وعدہ صادق تھری’ کا نام دیا ہے۔

ایران کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور  اسرائیل پر 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کو تا حکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام نے 2 اسرائیلی طیارے مار گرائے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ایک کی خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ‘وعدہ صادق تھری’ کا نام دیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدانوں سمیت 78 افراد شہید ہوئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *