ایران میں مہنگائی کے خلاف تہران سے شروع ہونے والے مظاہرے 40 شہروں تک پھیل گئے ہیں۔
گزشتہ روز مظاہروں میں 4 افراد جاں بحق ہوئے، سرکاری رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے سے جاری احتجاج میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے۔
ایران میں جاری احتجاجی لہر کے دوران شہریوں کو انٹرنیٹ کی فراہمی میں شدید مشکلات کا بھی سامنا ہے۔
ایرانی وزیر اطلاعات و مواصلات ستار ہاشمی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران نے اتوار کو اپنی تاریخ کے سب سے بڑے سائبر حملوں میں سے ایک کو ناکام بنایا ہے، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ بینڈوتھ میں کمی ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کی معاشی مشکلات اور کرنسی کی قدر میں کمی کے پیچھے بیرونی دشمنوں کا ہاتھ قرار دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں انہوں نےکہا کہ ایران دشمن کے سامنے جھکےگا نہیں۔






















Leave a Reply