ایران میں جاں بحق تین پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچ گئیں۔
شناخت کے بعد اصغر علی اور عبدالواسط کی تدفین کردی گئی لیکن حمزہ احسان کے نام سے گوجرانوالہ لائی گئی میت کو اس کے ورثاء نے شناخت نہیں کیا۔
حمزہ احسان کی والدہ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لاش ان کے حوالے کی گئی وہ ان کا بیٹا نہیں، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے بچے کی لاش تلاش کرکے ان کے حوالے کی جائے ۔
یہ تینوں نوجوان دسمبر میں پاکستان سے عراق کے لیے روانہ ہوئے تھے ۔ ایران سے موصول سرکاری معلومات کے مطابق یہ تینوں افراد برفانی طوفان میں پھنس گئے تھے جس کے باعث تینوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ادھر ایف آئی اے نے کہا کہ واقعے میں ملوث انسانی اسملگرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ایک انسانی اسمگلر احسان شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔


























Leave a Reply