امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور ہونے کی تصدیق کردی۔
صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے پہلے دور کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ جمعہ کوہوئے مذاکرات کے نتائج اچھے آئے ہیں۔ ایران امریکا سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ ایران کے ساتھ اگلا ہفتے پھر مذاکرات ہوں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران ڈیڑھ سال پہلے کے مقابلے میں اس بار عمل کے لیے کہیں زیادہ تیار ہے۔ ایک موقع پر صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایران کےساتھ جوہری ہتھیار نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات عُمان کے دارلحکومت مسقط میں جمعے کو ہوئے تھے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس سے پہلے دونوں ممالک کے اہلکار اپنے دارالحکومتوں میں مشاورت کریں گے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے واشنگٹن چاہتا ہے ایران یورینئیم افزودگی مکمل طور پر روکے اور بیلسٹک میزائلوں کی پیداوار کو محدود کرے۔


























Leave a Reply