[ad_1]
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے۔
امریکی صدر سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ایران کےخلاف جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہاہے؟ جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ وہ ایسا ہی سمجھتے ہیں۔
ٹرمپ بولے خدا اچھا ہے اور چاہتا ہےلوگوں کاخیال رکھا جائے، خدا کو یہ سب پسند نہیں جو ہورہا ہے اور مجھےبھی یہ سب پسندنہیں۔
امریکی صدر نے کہا سب کہتے ہیں کہ میں اس سے لطف اندوز ہوتا ہوں لیکن میں ایسا نہیں کرتا۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران سے نکالے گئے ائیر مین کا موازنہ حضرت عیسیٰ کو مصلوب کیے جانے سے کردیا۔
انہوں نے کہاگڈ فرائیڈے کو ایران میں طیارہ گرایاگیا، پائلٹ ہفتے کے روز غار میں چھپا رہا اور اتوار کو اسے بچالیاگیا، اسے ایران سے اُس وقت نکالاگیا جب ایسٹرسنڈےکی صبح سورج طلوع ہورہاتھا۔
امریکی وزیرجنگ کا کہنا تھا ایک پائلٹ جسےدوبارہ زندگی ملی، سب گھر واپس آگئے اورپوری قوم خوشی منارہی ہے۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply