ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا تھا، سربراہ آئی اے ای اے


ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا تھا، سربراہ آئی اے ای اے

فوٹو: فائل

امریکی نیشنل انٹیلی جنس سربراہ کے بعد آئی اے ای اے کے سربراہ نے بھی ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیار بنانے کی تردید کردی۔

انٹرنیشل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا تھا۔

اپنے بیان میں رافیل گروسی نے کہا کہ انہوں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی مربوط کوشش نہیں ہورہی، 60 فیصد یورینیم افزودہ کرنے پر شبہات تھے، لیکن ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی قومی سلامتی کی ڈائریکٹر تُلسی گبارڈ نے مارچ 2025 میں کہا تھا کہ اُن کی انٹیلی جنس کے مطابق ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا بلکہ آیت اللہ خامنہ ای نے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کی اجازت ہی نہیں دی۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے قومی سلامتی کی مشیر تلسی گبارڈ کا کلیئرنس نوٹ مسترد کردیا۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے قومی سلامتی کی مشیر تلسی گبارڈ کا کلیئرنس نوٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ تلسی گبارڈ نے کیا کہا تھا، ان کے خیال میں ایران جوہری ہتھیار بنانے کے بہت قریب تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *