ایران اسرائیل جنگ، سعودی عرب سے پروازوں کی اوور فلائنگ دگنی ہوگئی


ایران اسرائیل جنگ، سعودی عرب سے پروازوں کی اوور فلائنگ دگنی ہوگئی

13 جون سے قبل سعودیہ سے اوور فلائنگ 700 تھی اور اب یومیہ 1400 پروازیں گزرتی ہیں/ فائل فوٹو

اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد سے جاری جنگ کی وجہ سے سعودی عرب سے غیر ملکی پروازوں کی اوور فلائنگ دگنی ہو گئی ہے۔

جیو  نیوز کے مطابق مطابق 13 جون سے ایرانی اور عراقی فضائی حدود کی بندش کے بعد جو پروازیں عام طور پر ان دونوں ممالک میں سے گزرتی ہیں، انہیں منزلوں کے لیے نئے راستوں کی ضرورت ہوئی جس کے لیے بیشتر راستے سعودی عرب سے بنے۔

فلائٹ ریڈار کے جاری کردہ اعداد و شمار جاری کے مطابق مئی کے وسط میں سعودی عرب کی فضائی حدود سے یومیہ اوسط 700 پروزیں گذرتی تھیں جو 13 جون کے بعد سے بڑھ کر 1400 پروازیں ہوگئی ہیں۔

 تجزیہ کے مطابق اس سلسلے میں مشرق وسطیٰ کی 3 بڑی ائیرلائنز کی یورپ اور شمالی امریکہ کیلئے پروازیں زیادہ متاثر ہوئی ہیں جس میں سے قطر ائیر ویز عام طور پر عراق سے گزرتی ہیں جبکہ امارات ائیر عراق اور ایران کے درمیان کا راستہ اپناتی ہے۔ 

اس کے علاوہ فلائی دبئی کی ایرانی فضائی حدود تک رسائی کے نقصان نے ائیر لائن کے لیے پرواز کے اوقات میں اضافہ کر دیا ہے کیونکہ اب اسے دبئی کے شمال میں منزلوں تک پہنچنے کے لیے پاکستان اور افغانستان کے راستے مزید مشرق کا راستہ اختیار کرنا پڑ رہا ہے۔

مثال کے طور پر دبئی سے ماسکو تک ائیر لائن کی پروازیں تقریباً 5 گھنٹے کی ہیں جو جنگ کے بعد سے بڑھ کر تقریباً 7 گھنٹے تک چلی گئی ہیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *