
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ایران کی جانب سے جوابی حملے کے بعد ردعمل سامنے آگیا۔
ایران کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اسرائیل پر 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔
ایرانی حملوں میں 15 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے زیادہ تربیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایرانی عوام کے پاس ایرانی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا یہ بہترین موقع ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ میں اور اسرائیلی عوام ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔
اس کے علاوہ اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ایران نے میزائل فائر کر کے ریڈ لائن کراس کر دی ، ایران کوحملے کی شدید بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
Leave a Reply