ایرانی صدر آج پاکستان میں مصروف دن گزاریں گے، صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں شیڈول


ایرانی صدر آج پاکستان میں مصروف دن گزاریں گے، صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں شیڈول

ایران کے صدر گزشتہ روز دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: ایران کے صدر مسعود پزشکیان آج پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

گزشتہ روز پاکستان پہنچنے والے ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفود کی سطح پر بات چیت کی جائے گی، ملاقات میں پاک ایران باہمی تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے اعزاز میں ظہرانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

ایرانی صدر کی آج شام صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے ایرانی صدرکےاعزاز میں عشائیہ بھی متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ باہمی ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کے مزید فروغ، توانائی و تجارت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *